اے وی سی سی کی کارروائی، اغواء کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار
ای وی سی سی کی رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام صارف علیشباہ خان نے لکھا ہے کہ " سندھ پولیس کسی گینگسٹر راؤ انوار یا شاہ رخ جتوئی سے کم نہیں۔"
کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حکام کا کہنا ہے کہ مختصر مدت کے لیے اغواء میں ملوث چھ رکنی گینگ چلانے پر دو کانسٹیبلز اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، حیسکول کے بانی گرفتار
کورنگی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ہلاک ایک زخمی
اے وی سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیکیورٹی گارڈ پہلے اپنے آپ کو شکار کے سامنے کسٹم افسر کے طور پر متعارف کراتا پھر کانسٹیبلز کی مدد سے ٹارگٹ کو پولیس موبائل میں منتقل کیا جاتا۔
View this post on Instagram
حکام کا کہنا ہے کہ اس ساری کارروائی کے بعد مثاثرہ شخص کو اغواء کرلیا جاتا اور بعد ازاں تاوان کی رقم وصول کرکے چھوڑ دیا جاتا ۔
ای وی سی سی کی رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام صارف علیشباہ خان نے لکھا ہے کہ ” سندھ پولیس کسی گینگسٹر راؤ انوار یا شاہ رخ جتوئی سے کم نہیں۔”
آئی ایم جے نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "او خدایا، یہ بہت خوفناک صورتحال ہے، خصوصی طور پر شاہ رخ قتل کیس کے بعد۔”
عصمہ خان نامی ایک اور انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "محافظ کہنلانے والے ،،، کچھ کی وجہ سے سب کے سب بدنام ہو جاتے ہیں ،،، کیسے ان کا ایمان گوارا کرتا ہے کسی کو لوٹنے کا ،،، اللہ ہدایت دے سب کو آمین،،،”