پلڈاٹ نے بلاول بھٹو کو اسمبلی کا سب سے متحریک رکن قرار دے دیا
بلاول بھٹو سیشن کے دوران ایک گھنٹہ 32 منٹ اور 35 سیکنڈ تک خطاب کے ساتھ سب سے زیادہ سرگرم رکن اسمبلی قرار پائے
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی ( پلڈاٹ ) کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس میں اراکین قومی اسمبلی کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا، سروے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سب سے زیادہ سرگرم رکن اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔
پلڈاٹ کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں قومی اسمبلی کی کارکردگی کے علاوہ اسمبلی میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کے 9 سیشنز میں 50 سے 65 فیصد اراکین اسمبلی نے حاضری دی تاہم اجلاس میں کورم نامکمل ہونے کے باعث 9 میں سے 4 اجلاسوں کو اراکین کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پلڈاٹ کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف
اشوک سوائن نے چیف جسٹس گلزار احمد کو مثالی شخصیت قرار دے دیا
.@BBhuttoZardari MNA of @PPP_Org was the most vocal MNA during 40th session of @NaofPakistan @MediaCellPPP – Find out more details in @Pildat Parliament Update https://t.co/susuTP1P3W pic.twitter.com/9QEN9gCQWk
— PILDAT, Pakistan (@Pildat) January 27, 2022
سروے میں بتایاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چالیسویں سیشن کے دوران ایک گھنٹہ 32 منٹ اور 35 سیکنڈ تک خطاب کے ساتھ سب سے زیادہ متحرک اور سرگرم رکن اسمبلی قرار پائے ہیں ۔ جبکہ اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف اور مسلم لیگ نوز کے صدر شہازشریف نے اجلاس میں ایک گھنٹہ 13 منٹ اور 15 سیکنڈ تک خطاب کیا ۔
وزیراعظم عمران خان نےقومی اسمبلی کے9 سیشنز میں سے صرف ایک سیشن میں شرکت کی جبکہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی صرف 4 اجلاسوں میں شرکت کی۔ 40ویں اجلاس کے دوران 4 آرڈیننس رکھے گئے اور 4 آرڈیننس میں توسیع کی گئی۔اپوزیشن کے شدید احتجاج کے درمیان اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل، 2022 اور فنانس (ضمنی) بل، 2022 سمیت ایک ہی اجلاس میں سولہ (16) بل منظور کیے گئے۔