ایس ایس پی سکھر نے پولیس افسران کو قانون کا سبق یاد کرادیا

سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ کرائم کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت عمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوز صاحبان اپنے اپنے علاقے سے کرائم ختم کرنےکے ذمہ دار ہوں گے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی زیر صدار ت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اجلاس ، ایس ایس پی سکھر نے کرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی واضع کردی ، کسی بھی علاقے میں کرائم ہوا تو ایس ایچ او سمیت تمام عملے ذمہ دار ہوگا ، اس ضمن میں کوئی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، سنگھار ملک کا افسران کو عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ایس ایس پی سکھر کو ضلع کے حالیہ واقعات و کرائم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر انتظامیہ کی غفلت: ازسرنو تعمیر شدہ پارکس اجڑنے لگے

اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے آئی جی سندھ کا ڈی آئی جیز کے نام خط

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ ضلع میں جرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے کاروائی میں تیزی لائیں، اسٹریٹ کرائم, سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس ایس پی سکھر نے اجلاس میں منشیات فروش جوا سٹہ اور آرگنائزڈ کرمنلز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز ہفتہ میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروش سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں گے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اپنی سب ڈویڑن ہفتہ میں ایک دن ریڈس کرینگے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرینگے۔

انہوں نے تھانہ ایس ایچ اوزکو ہدایات دی کہ اپنی ہفتہ وار رپورٹ مرتب کریں گے جس میں وہ اپنی ہفتہ وار کارگردگی کو واضع کریں گے کہ انہوں نے ہفتے میں کتنے مجرم پکڑے، اپنے علاقے میں جرائم کی سطح میں کمی کا معیار گذشتہ ہفتے سے کتنا کم ہوا لوگوں کے مسائل اور دیگر تھانے کے امور کی مکمل رپورٹ ایس ایس پی آفس کو ارسال کریں گے۔ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنائیں۔ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں،ایس ایچ اوز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے کرائم ٹریس کریں اور اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

اجلاس میں ایس ایس پی سکھر پولیس سنگھار ملک کا مزید کہنا تھا کہ کسی تھانے کی حدود سے جوا منشیات فروش, گٹکہ مین پوری کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا اور ضلع میں کسی تھانے پہ دوبارہ تعینات نہیں کیا جائیگا، تمام ایس ایچ اوز اپنے آفس میں روزانہ تین گھنٹے پبلک شکایات سنیں اور ملاقات اوقات کو اپنی افیس میں واضع آویزاں کریں تاکہ عوامی مسائل کو فوری حل ہوسکیں بدیگر صورت کسی درخواست گزار کا جائز مسئلہ متعلقہ تھانے پر حل نہ ہوا اور ایس ایس پی آفس شکایات موصول ہوئی تو ایس ایچ او سمیت ہیڈ محرر کو سزا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانہ ماحول ایس ایچ اوز و تھانے کا دیگر عملہ درخواست گزار کے ساتھ بہتر اور مناسب رویہ اختیار کریں اور روایتی تھانہ کے ماحول کو عوامی تھانہ میں تبدیل کریں تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں اور اشتہاری اور روپوش افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں اور روپوش افراد کو گرفتار کیا جائے۔

ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل لاکس کے حوالے سے عوام کو آگاہی مہم کے تحت موٹر سائیکل لاکس کو یقینی بنائیں اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اپنے علاقوں میں قائم پکٹس چوکی پر ڈیپلائمینٹ کو خود چیک کریں اور پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ ہر مشتبہ شخص چیز اور موٹرسائیکل لوکس کو چیک کریں اور بالہ افسران کے احکامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ تحاریر