اداکارہ کنگنا رناوت کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر طنز

آج جب ان کے ملک میں احتجاج ہے اور ان کی سیکیورٹی کو خطرہ ہوا تو خفیہ مقام پر چھپ گئے ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت  جو اپنے بے باک اور منتازع بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں  نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل  جو بھارتی کسانوں کے احتجاج پر حوصلہ افزائی کررہے تھے آج اپنے ملک میں احتجاج ہونے پر خفیہ مقام پر چھپ گئے ہیں یہ مکافات عمل ہے۔

بالی وڈ کی اداکارہ  کنگنا رناوت  نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں امریکہ اور کینیڈا کی سرحد سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیورز کے لیے ویکسین لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اپنے خاندان سمیت دارالحکومت میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل  ہونے پرآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم بھارت میں کسانوں کی جانب سے احتجاج کی حوصلہ افزائی کررہے تھے اور آج جب ان کے ملک میں احتجاج ہوا اور ان کی سیکیورٹی کو خطرہ ہوا تو خفیہ مقام پر چھپ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنارناوت کے گالوں سے سڑکوں کی تشبیہ، بھارتی وزیر پر تنقید

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے سابق سی ای او کو ‘چاچا’ پکار کر الوداع کیا ہے

کنگنا رناوت  کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے  ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی کینیڈا کے شہر ٹورانٹو  سے لاش برآمد ہونے کے واقعے کے بعد  بھی کنگنا رناوت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر برس پڑیں تھیں ،  انہوں نے جسٹن ٹروڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ایک شرمناک دن ہےآپ اس واقعے کے جوابدہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر