پاکستان ایڈز کے مرض میں ایشیاء میں پہلے نمبر پر آگیا

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ایڈز سے متاثرہ گیارہ ممالک میں ہوتا ہے۔

سینیٹ میں حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ پاکستان ایڈز کے مرض کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار ہوگئی ہے۔

سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کہ ایشیائی ممالک کی نسبت پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ہے جس کی وجہ ٹیسٹ اور علاج کی کم سہولیات،سرنجو کا دوبارہ اور ایک سے زیادہ افراد کا استعمال اوراسکین کیے بغیر خون کی تھیلیوں کی دستیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارا کو ہاؤس جاب مل گئی

بلاول بھٹو کا حلقہ انتخاب:رتوڈیر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بجلی سے محروم

حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائی رسک آبادیوں میں خواجہ سرا اور خواتین و مرد سیکس ورکرز کے ایچ آئی وی ٹیسٹ باقاعدگی سے کئے جاتے ہیں ، اس مقصد کے لئے سی بی آوز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 26 کر دی گئی ہے۔

ٹیسٹنگ رنگ اور علاج کے لیے لیے ملک بھر میں میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد پچاس ہے، حکومت رواں برس مزید تین اور اگلے برس دو کلینکس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ حکومت حضرت منصور بنا رہی ہے کہ ملک بھر میں دوبارہ استعمال کے قابل سرنج کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب سے مطمئن نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کو اقوام متحدہ کی ایڈز کے مرض سے متعلق رپورٹ پر حیرت ہوگی،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ایڈز سے متاثرہ گیارہ ممالک میں ہوتا ہے۔

سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا اس رپورٹ کے مطابق ایشیا میں ایڈز کے مرض کے پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان میں دو لاکھ 40 ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ حکومت نے اس مرض کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کئے ہیں اس کے باوجود ایڈز کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔پاکستان ایڈز کے مرض کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایشیاء میں پہلے نمبر پر کیوں ہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس ضمنی سوال کا جواب دینے کی کوشش کی تو اپوزیشن ارکان کی جانب سے متعلقہ وزیر کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاج کیا گیا ،اس دوران  حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بیک وقت بولنا شروع کردیا اور اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔

متعلقہ تحاریر