قومی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ مہم پر روانہ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 مارچ کو تورنگا کے بے اوول میدان میں کرے گا۔

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم 4 مارچ سے شروع ہونے والے آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کرکٹ میں شرکت کے لیے کراچی سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

قومی وومن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز نے ورلڈ کپ مہم پر روانگی سے ایک روز قبل شاندار انداز میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے پیغام چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

40 کروڑ انسٹافالورز ، رونالڈو دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں خواتین کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

آئیں ورلڈ کپ کے سفر پر چلیں

پرچم کو سر بلند کرنے چلیں

اس سفر میں ہمارے ساتھ چلو

ہر مشکل میں ساتھ رہو

کٹھن راستوں میں سہارا بنو

یہ سفر مشکلات بھی لائے گا

مگر اپنا جذبہ اسے آسان بنائے گا

دیگر کھلاڑیوں کی طرح قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اپنے پیغام میں کہا "پاکستان کرکٹ شائقین ہمیں آپ کی محبتوں اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ پاکستان زندہ باد۔”

وومن کرکٹ ٹیم منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ورلڈ کپ مہم کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم پہلے آکلینڈ پہنچی اور پھر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کرائسٹ چرچ جائے گی اور ٹیم کو کورونا ایس او پیز کے تحت دس دن کے لیے ببل سیکیوئر میں رہنا گا جس کے بعد ٹیم اپنے پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 مارچ کو تورنگا کے بے اوول میدان میں کرے گا۔

پاکستانی اسکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز

ریزرو کھلاڑی

ارم جاوید، ناجیہ علوی اور طوبیٰ  حسن

پلیئر سپورٹ پرسنل:

عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (تجزیہ کار)، احسن افتخار ناگی۔ (میڈیا اور ڈیجیٹل مواد مینیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز:

6 مارچ – بے اوول : پاکستان بمقابلہ بھارت

8 مارچ – بے اوول : پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

11 مارچ – بے اوول : پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

21 مارچ – سیڈن پارک : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

24 مارچ – ہیگلے اوول : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

26 مارچ – ہیگلے اوول : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

متعلقہ تحاریر