پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ:کیا ملتان سلطانز جیت کا تسلسل برقرار رکھ پائیں گے؟

سلطانز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے مرحلے کے آخری میچ زلمی کو 57 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز آج سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ملتان سلطانز جیت کا تسلسل برقرار رکھ پائیں گے۔؟

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے مرحلے میں اپنے تمام حریفوں کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ دورہ پاکستان کیلئے پُرجوش

کیا لاہور قلندرز کی ٹیم پھر سے تاریخ دہرانے جارہی ہے؟

ملتان سلطانز کے گذشتہ میچز کی مختصر جھلک

پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز کا پہلا ٹاکرا کراچی کنگز سے ہوا تھا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے تھے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

29 جنوری کو ملتان سلطانز کا آمنا سامنا لاہور قلندرز سے ہوا تھا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور بنائے جواب میں ملتان سلطانز کےبلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

31 جنوری کو ملتان سلطانز کی  ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اتری۔ اس میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے تاہم ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ساری ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یکم فروری کو ملتان سلطانز کا ٹاکرا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ساری ٹیم 19.4 اوورز میں 197 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے پہلے مرحلےکا آخری میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔ ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور بناپائی۔

میچ کیا ہے؟

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا دوسرا مرحلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔ پہلے مرحلے کے آخری میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی پشاور زلمی آج پھر ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ کب ہو رہا ہے؟

آج بروز جمعرات 10 فروری کو میچ کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام ساڑے سات بجے پھینکی جائے گی۔

میچ کہاں کھیلا جا رہا ہے؟

میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فارم کس کے پاس ہے؟

ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن (7) کے 5 میچز میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

پچھلے سیزن کے چیمپئن اب تک رکے نہیں ہیں ، ملتان سلطانز نے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کپتان محمد رضوان کے 53 گیندوں پر 82 اور ٹم ڈیوڈ کے 19 پر 51* رنز کی بدولت پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

اسکواڈ کیا ہیں؟

ملتان سلطانز: محمد رضوان، ریلی روسو، صہیب مقصود، عمران طاہر، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، اوڈین اسمتھ، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، روومین پاول، عمران خان سینئر، عباس آفریدی، امیر عظمت، برکت مزارانی، احسان اللہ

پشاور زلمی: وہاب ریاض، لیام لیونگ اسٹون، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ زازئی، عثمان قادر، سلمان ارشاد، ارشد اقبال (کووڈ ریپلیسمنٹ: عماد بٹ)، سمین گل ، کامران اکمل (کووڈ ریپلیسمنٹ: امام الحق)، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ، محمد حارث

متعلقہ تحاریر