اداکارہ منشا پاشا کی جبران کو سالگرہ کی مبارکباد

جبران ناصر مزاحیہ انداز میں اداکارہ کے ہمراہ ہلکا پھلکا سا ڈانس کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ مسکرا رہی ہیں

پاکستان  ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماڈل منشا پاشا  نے اپنے شوہر، نامور سماجی کارکن جبران ناصر  کو ان کی سالگرہ پر  منفرد انداز میں مبارکباد دی۔

پاکستان  ڈرامہ انڈسٹری کی 35 سالہ معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پراپنے شوہر اور معروف سماجی  کارکن جبران ناصر کی سالگرہ پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے، چند سیکنڈز پر مشتمل  شیئر کی گئی مختصر ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبران ناصر مزاحیہ انداز میں اداکارہ کے ہمراہ ہلکا پھلکا سا ڈانس کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ مسکرا رہی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ اس شخص کو سالگرہ کی مبارکباد جس کے ساتھ بعض معاملات میں میں احمق  ہوسکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش

منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

سماجی کارکن جبران ناصر  اور اداکارہ  منشا پاشا گزشتہ سال اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے  جس کے بعد سے دونوں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر  اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ، گذشتہ سال  اپنی منگنی کے موقع پر جبران ناصر نے منشا پاشا کی 34 ویں سالگرہ  منائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں جبران ناصر نے منشا پاشا کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammad Jibran Nasir (@mjnasir)

اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں جبران ناصر نے منشا پاشا کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ جبران ناصر نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، دعا ہے آپ کا سال خوشگوار، صحت مند اور کامیاب رہے۔‘

متعلقہ تحاریر