گورنر اسٹیٹ بینک کی مراعات کی ہوش روبا تفصیلات سامنے آگئیں

نیوز 360 کو موصول ہونے تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے جبکہ ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے، 600 لٹر پٹرول، بچوں کی فیس کا 75 فیصد حصہ، بجلی ، گیس کے بل اور گھر کا کرایہ بھی سرکار کے ذمے ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ملنے والی تنخواہ اور مراعتوں کی تفصیلات کے نیوز 360 کو موصول ہو گئی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کو ملنے والی تنخواہ سے متعلق دستاویزات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیلز ٹیکس کی 29 ہزار جعلی رسیدیں، ایف بی آر حرکت میں آگیا

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2476 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک جاپہنچا

ڈاکٹر رضا باقر نے 18 سال آئی ایم ایف کے لیے کام کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ، اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک گورنر کی بجلی، گیس، پانی اور جنیریٹر کے اخراجات فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں، ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو 24 گھنٹے سیکورٹی اور سیکورٹی گارڈز کی سہولت حاصل ہے۔

نیوز 360 کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر  کی گریجوٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ائیر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر