نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر بجلی بم گرا دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹی فکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

عوام کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ گلے کی ہڈی بن گئی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3 روپے 10 پیسے مہنگی، مہنگی بجلی کے تازیے سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔

مہنگائی کے بوجھ تلے پسے عوام پر نیپرا نے بجلی بم گرا دیا ہے، مہنگی بجلی کے جھٹکے ، بلوں پر پھر بوجھ بنیں گے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر اسٹیٹ بینک کی مراعات کی ہوش روبا تفصیلات سامنے آگئیں

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2476 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک جاپہنچا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اضافے کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔

Fuel price adjustment

حکام کا کہنا ہے فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ والے صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے فیصلے میں ممبر سندھ رفیق شیخ کا اختلافی نوٹ لکھا۔

رفیق شیخ کے مطابق دسمبر میں ایل این جی کی عدم دستیابی سے 2 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، رفیق شیخ نے موقف اختیار کیا کہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ایل این جی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

صوبہ سندھ سے نیپرا کے ممبر کے مطابق ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا.

رفیق شیخ نے نیپرا کی توثیق کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی کی خریداری پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر