تعلیمی اداروں میں بچیوں کا قتل، سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش نہ کرنے پر اپوزیشن احتجاج

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے قاتلوں کو زرداری مافیا سپورٹ کررہا ہے۔ نوکوٹ میں دو بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچیوں کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش نہ کرنے دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی اور کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے اراکین خط لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ووٹ کا حق مل گیا تو اگلا الیکشن سمندر پار پاکستانیوں کا ہو گا، احمد بلال محبوب

خیبر پختون خوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ، تحریک انصاف کی واپسی

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بھنڈ برادری کے قاتل اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال، نوکوٹ واقعات کے ملزمان سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو زرداری مافیا سپورٹ کررہا ہے۔ نوکوٹ میں دو بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گی۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نواب شاہ میں بھنڈ برادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے، پروین رند ہراسگی کیس میں کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں آج جمہوریت نہیں آمریت کی حکومت ہے، کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، کوئی کسی کے خلاف آواز بلند نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہمیں زرداریوں سے ڈرایا جارہا ہے ، ہم ڈرنے والے نہیں ، کیونکہ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیں مظلوموں کے لیے کھڑے ہونے کا درس دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر