پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، پروفیسر شاہد رسول
جناح اسپتال میں منعقدہ قومی پیرا میڈیکل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
کراچی: ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوست گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جی پی ایم سی )پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے عالمی پیرا میڈکس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کا شعبہ صحت میں کلیدی کردار ہے اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے جناح اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ جناح اسپتال میں طبی عملے کی شدید کمی ہے اور محکمہ صحت سے ملکر اس کمی کو پورا کرنے کیلئے لائحہ بنارہے ہیں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال متاثر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے
وٹامن ڈی کورونا کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
خاتون نے مرتے ہوئے شوہر کو بچانے کیلیے اپنا جگر دے دیا
انہوں مزید کہا کہ جناح اسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر ملازمین کی ترقیوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف حق نواز سیال نے کہا کہ سندھ کے پیرا میڈیکل اسٹاف سروس اسٹرکچر، رسک الاؤنس اور دیگر مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج پر مجبور ہیں اور ہم صوبائ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مطالبات جلد از جلد منظور کئے جائیں۔
انہوں نے جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل سے انتظامیہ بخوبی آگاہ ہے اور امید ہے کہ جلد جائز مطالبات منظور کئے جائیں گے۔
تقریب میں سینئر پیرا میڈیکل رہنماؤں گل سعید ، لالہ حسن پٹھان ، فتح المانی ،مرتضی حیدری ، جام جمیل ، اسد سامٹیو، امیر دیناری اور دیگر نے شرکت کی۔