سب سے پہلے خود سے پیار کریں، ثانیہ مرزا کا مزاحیہ انداز میں پیغام

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بیوٹی فلٹر کے باعث  ثانیہ مرزا  کی آنکھیں کسی گڑیا کی  طرح  نظر آرہی ہیں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک بیوٹی فلٹر کے ساتھ ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے مزاحیہ انداز میں پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ سب سے پہلے اپنےآپ سے پیار کریں۔

کیرئیر میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیوٹی فلٹر کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں  انھوں نے  ایک بچی کی بیک گراؤنڈ آواز میں  لپسنگ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بیوٹی فلٹر کے باعث  ثانیہ مرزا  کی آنکھیں کسی گڑیا کی  طرح  نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شعیب نے کہا میں خوبصورت ہوں، ثانیہ مرزا خوش ہوگئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

دنیا میں لازوال خوشی حاصل کرنے کیلئے خود سے محبت پہلا مرحلہ ہوتا ہے جو انسان خود سے حقیقی محبت کرتا ہے وہ خود کو اتنا  مضبوط اور مستحکم بنا لیتا ہے کہ  وہ دنیا میں دیگر انسانوں کی فلاح کیلئے اقدامات  کرسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا  کے اس مزاحیہ ویڈیوکو چند گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد صارفین نےلائک کیا اور سیکڑوں مداحوں نے اس پراپنے تبصرے کئے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ ثانیہ  اپنے کریئر میں  سیکڑوں ٹائٹلز جیت چکی ہیں جس میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی شامل ہیں ، ٹینس اسٹار نے  حال ہی میں آسٹریلین اوپن کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا  کہ  اب اپنی فٹنس کے حوالے سے پیچیدگیوں کا سامنا کررہی ہیں جس کے باعث انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی ٹینس کو خیر باد کہہ دیا جائے ، انھوں نے کہا کہ اس سال کے بعد ٹینس کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دوں گی ۔

متعلقہ تحاریر