مارنوس لبوشاپاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے پُرجوش

پاکستان کے خلاف کھیل کیلئے پرعزم ہوں ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنابھر پور کردار ادا کرنے کی  کوشش کروں گا

آسٹریلین  بلے باز مارنوس لبوشا آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈیبیو کیلئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آسٹریلین  بلے باز مارنوس لبوشا آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز  میں ڈیبیو کریں گے ، اس حوالے سے انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نیٹ پریکٹس کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ  پاکستان کے خلاف بیٹنگ  میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنابھر پور  کردار ادا کرنے کی  کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جوتے میں شراب پینے کی ویڈیو وائرل، شعیب اختربھڑک اٹھے

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا کنگ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا دھڑن تختہ

واضح رہے کہ کوئنز لینڈ کے چوبیس سالہ آل راؤنڈر مارنوس لبوشا بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں تاہم کوئنزلینڈ کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کرتے رہے ہیں اس لئے وہ نمبر تین یا چار پر کھیلنے کیلئے  موذوہے ۔ لبوشانے بیٹنگ کے ساتھ لیگ اسپن بالنگ بھی کر سکتے ہیں اور ان کی یہ اضافی اہلیت انہیں کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر کی نگاہ میں کارا?مد بناتی ہے

متعلقہ تحاریر