پی ایس ایل 7 کی ٹرافی قلندرز کے نام ، انعامات کی برسات سلطانز کے نام

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے مقابلوں میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 5 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا تاج لاہور قلندر نے اپنے نام کرلیا، فائنل مقابلے کے بعد کھلاڑیوں اور ایمپائرز کے درمیان ایوارڈ اور انعامی رقوم تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ایمپائرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرین کیخلاف جارحیت، روس سے چیمپئینز لیگ کی میزبانی چھین لی گئی

دہائیوں بعد آسٹریلوی ٹیم کی آمد، پی سی بی نے میچ کے ٹکٹ سستے کردیئے

پی سی بی کی جانب سے ملتان سلطانز کے کپتان کو پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 35 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان کو بیٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 35 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

بیسٹ باؤلر کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان لے اڑے، شاداب کو 35 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے بیسٹ وکٹ کیپر اعزاز بھی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے نام رہا ، محمد رضوان کو ایوارڈ کے ساتھ 35 لاکھ روہے کا چیک دیا گیا۔

ملتان سلطانز کے خوشدل خان نے فیلڈر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا انہیں 35 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

آل راؤنڈر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ بھی ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ کے نام رہا انہیں اس ضمن میں بھی 35 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 زمان خان (لاہور قلندرز) (35 لاکھ روپے)

امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7 راشد ریاض (35 لاکھ روپے)

متعلقہ تحاریر