عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے، ڈی سی پاکپتن
احمر سہیل کیفی کا کہنا ہے تمام اداروں کے افسران خادم بن کر عوامی شکایات کہ ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں اپنی مثبت توانائیاں صرف کریں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پاکپتن احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سیٹیزن پورٹل کے زریعے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے حکومت پر عزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے عوامی شکایات کے ازالہ سے متعلق سیٹیزن پورٹل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، عوامی شکایات کہ ازالہ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
انجمن سبزی منڈی کمالیہ نے چیچہ وطنی روڈ پر منڈی کی تعمیر کا مطالبہ کردیا
پنجاب ٹیلنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، احمر سہیل کیفی
ڈی سی احمر سہیل کیفی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے افسران خادم بن کر عوامی شکایات کہ ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں اپنی مثبت توانائیاں صرف کریں، سیٹیزن پورٹل کے زریعے عوامی شکا یات کے ازالہ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔
ایس این اے فیاض مسعود نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں سے متعلق شہریوں کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر 14254 شکایات کا اندارج کیا گیا، جن میں سے 14007 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 118 شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ سییٹزن پورٹل کے زریعے اداروں کی کارکردگی کا گراف بھی بہتر ہو رہا ہے، انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ حکومتی ہدایات کے تحت شکایات کے ازالہ کیلئے بر وقت اقدام کریں اور فیڈبیک کے عمل کو بہتر بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، سی ای او ایجو کیشن پیر علی شیر سمور، ایڈمن آفسیر ٹو ڈی سی فرزند خان لودھی،ڈی ڈی زراعت ریاض احمد،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت، ایس این اے فیاض مسعود، سی او ایم سی ملک جاوید اسلم، رینج فاریسٹ آفسیر ملک جاوید اسلم، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔