میرے بیان کو پورا شائع کیا کریں یا پھر کیا ہی نہ کریں، محمد حفیظ کا شکوہ

پاکستان کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچے  کی ازسرنو تعمیر اور سابق کرکٹرز کو مالی تحفظ دینے کے حوالے سے بیان دیا تھا

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اسپورٹس صحافیوں کی جانب سے ان کے حالیہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تمام معزز اسپورٹس صحافیوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ میرے بیان کو مکمل شیئر نہیں کر سکتے تو براہ کرم اسے نامکمل رپورٹ نہیں کریں۔

3 جنوری 2022 کو  بین الااقوامی کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پاکستا ن کے سابق کپتان محمد حفیظ   جو ہمیشہ ہی  اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے تھے تاہم اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے رویے میں مزید جارحیت آگئی ہے ، انھوں  نے اپنے حالیہ ایک انٹر ویو میں پاکستان کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچے  کی ازسرنو تعمیر اور سابق کرکٹرز کو مالی تحفظ دینے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مائرہ خان نے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو ٹائیگر تسلیم کرلیا

کیا محمد حفیظ پی ٹی آئی کی وکٹ پر سیاسی اننگز کھیلنے جارہے ہیں؟

انھوں نے کہا تھا کہ وہ کھلاڑی جو اپنی کارکردگی کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن پاتے ان کے حوالے سے منتظمین کو بھی ان کی کارکردگی پر جوابدہ ہونا چاہئے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری  اور آنے والی نسلوں کیلئے تبدیلی لانے کے لئے طاقت اور اختیار کی ضرورت ہے ۔

اپنے اس بیان کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے  سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میری تمام معزز اسپورٹس صحافیوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ میرے بیان کو مکمل شیئر نہیں کر سکتے تو براہ کرم اسے نامکمل رپورٹ نہیں کریں ۔

متعلقہ تحاریر