یوٹیوب چینل کی آڑ میں فحاشی کا اڈا چلانے والے گرفتار

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس کا چھاپہ، 30 سے زائد مرد و خواتین زیر حراست، عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کے پوسٹرز لگے ہوئے تھے۔

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں آ گئے، پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 30 سے زائد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نواب ٹاؤن کے علاقے میں یوٹیوب چینل کا نام استعمال کرتے ہوئے جسم فروشی کا دھندہ کر رہے تھے، ملزمان نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

قصور پولیس کی کارروائی ، دو نوسرباز گرفتار

سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دے دیا

پولیس نے الزام لگایا کہ ملزمان نے مکروہ دھندے کو جاری رکھنے کیلئے یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے، قحبہ خانہ مبینہ طور متعدد ملزمان چلا رہے تھے۔

ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کے مطابق مرکزی ملزم پر پہلے ہی جسم فروشی سمیت دیگر 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر