لندن کی سڑکوں پر ریما خان اور عمران عباس کی ڈانس ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ میرے مداح تیار رہیں ایک سرپرائز دینے جارہی ہوں۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان اور خوبصورت اداکار عمران عباس کی لندن کی سڑکوں پر جھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ ریما خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر پیغام لکھا ہے کہ "ہم آپ لوگوں کے لیے ایک سرپرائز منصوبہ بنا رہے ہیں ، آپ لوگ پرجوش رہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
کشمیر بیٹس سیزن 2 میں حرا مانی کے گانے تمنا نے دھوم مچادی
فلسطین کے حوالے سے جیجی حدید کے بیان کو حذف کرنے پر ‘ووگ’ میگزین پر تنقید
اداکارہ نے اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
دونوں فنکار لندن کی سڑکوں پر انڈین فلم کے گانے "کوئی مل گیا” پر جھوم رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ اداکارہ دنوں ریما خان اور اداکار عمران عباس کی ہلکے پھلکے ڈانس کی ویڈی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ دونوں فنکار کار میں بیٹھے ایک انڈین پر گانے پر خوش گوار موڈ میں لپ سنگ کررہے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ریما خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی سے ملی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں فنکار بے حد خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان پاکستان فلم انڈسٹری کی چوٹی اداکارہ ہیں۔ جبکہ عمران عباس موجودہ اداکاروں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔









