پسوڑی: شفاعت علی کی آواز، ابرار الحق،شہزاد رائے اور عاطف اسلم کا انداز
شفاعت علی نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ناظرین و سامعین کو حیران کردیا تھا
معروف میزبان و کامیڈین شفاعت علی جو اداکاروں، گلوکارو اورسیاستدانوں سمیت دیگر معروف شخصیات کی نقالی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے انھوں نے علی سیٹھی کا گایا ہوا کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا ‘پسوڑی’ مختلف گلوکاروں کے انداز میں گاتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اگر یہ گانا گانا علی سیٹھی کے علاوہ دوسرے گلوکار گاتے تو کیسا ہوتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کار ڈرائیو کررہے ہیں اور اس دوران انھوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے تحت ریلیز ہونے والے فوک گلوکار علی سیٹھی و گلوکارہ شائے گِل (Shae Gill) کے گانے ’پسوڑی کو اپنے انداز میں گایا۔
یہ بھی پڑھیے
سانحہ مری پر ریاستی بے حسی، ایمان مزاری اور شفاعت علی میں سخت جملوں کا تبادلہ
شاہ رخ خان اور امریش پوری کی نقل کرنا پسند ہے، شفاعت علی
Pasoori, various artists version
By yours truly #Shafaat pic.twitter.com/Ju97jGCuRv— Shafaat Ali (@iamshafaatali) March 16, 2022
پہلے انھوں نے علی سیٹھی کے انداز میں گانے کو گایا اور حیران کن حد تک ویسا ہی گایا جیسا اورینجل ٹریک ہے ، پھر انھوں نے اسی گانے کومعروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے انداز میں گایا ، شہزاد رائے کےبعد انھوں نے عاطف اسلم کا انداز اپنانے ہوئےا س گانے کو گایا جبکہ آخر میں انھوں نے معروف گلو کار ابرارالحق کی شوخ اور چنچل آواز اور انداز کو استعمال کیا ۔
شفاعت علی کی جانب سے چاروں گلوکاروں کی حیرت انگیز مماثلت والی نقالی پر ان کے مداحوں نے خوف داد دی ، ان کی اس ویڈیوکو ہزاروں افراد نے دیکھا اور سیکڑوں نے ری ٹوئٹ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ کامیڈین شفاعت علی اداکاروں فنکاروں ، سیاست دانوں سمیت 110 سے زائد ملکی اور غیر ملکی معروف شخصیات کی آواز کی نقالی کرنے کے ماہر ہیں انھوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سامعین کو حیران کردیا تھا۔