رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں نجی شعبے نے 911 ارب قرض لیا، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے رواں سیزن میں چینی کی پیداوار بڑھنے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران نجی قرضہ جات نو سو گیارہ ارب روپے رہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 357 ارب روپے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا ہے کہ "خاطر خواہ اضافہ مضبوط معاشی سرگرمیوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔ دریں اثنا، گورنمنٹ آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے نجی شعبے کے لیے 291 ارب روپے کی مزید گنجائش نکالی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، شوگر سیکٹر سے 33 فیصد اضافی وصولی

حکومت نے 352 ارب روپے کے چار ترقیاتی منصوبوں کی سفارش کردی

چینی کی پیداوار کے حوالے سے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا ہے کہ "چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ملین ٹن بڑھ کر 7.5 ملین ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ "اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پاکستان میں چینی سرپلس میں چلے جائے گی۔”

وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا ہے کہ "ایکس مل چینی کی قیمت اب تقریباً 81 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال سے کافی کم ہے۔”

متعلقہ تحاریر