سیاسی کشیدگی اور روس یوکرین تنازع معیشت کےلیے خطرہ ہے، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی خطرات سے نمٹنے اور ریلف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ عالمی صورتحال کے باعث اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حالیہ جغرافیائی کشیدگی بلخصوص یوکرین روس لڑائی کے اثرات معیشت کے لئے خطرہ ہیں۔
خطے کی صورتحال اور ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی کشیدگی معیشت کے لئے دوسرا بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شیل کا9-M موٹر وے پر دوسرے ‘انٹیگریٹیڈ ریٹیل آوٹ لیٹ کا افتتاح
کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی اور اندرونی صورتحال معیشت کے آوٹ لُک کو خراب کرسکتی ہے، مہنگائی اور بیرونی خطرات سے معاشی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی خطرات سے نمٹنے اور ریلف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ عالمی صورتحال کے باعث اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلف دینے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات سے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی ختم کی گئی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ریلف اقدامات سے ملکی معیشت پر دباو مزید بڑھے گا، عارضی طور پر مہنگائی کی شرح دوہرے ہندسے میں ہی رہے گی۔