روسی بحری جنگی جہاز پر یوکرین کا حملہ، اسلحہ کا ذخیرہ تباہ

روسی حکام  کی جانب سے نے بحری جنگی جہاز کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی  گئی ہے

روس اور یوکرین کے درمیان  جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے اس دوران روس نے یوکرین کے کئی اہم شہروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے تاہم یوکرین کی جانب سے تاحال مزاحمت جاری ہے، یوکرین کی جانب سے داغے جانے والے کروز میزائل  نے روس کے بحری جنگی جہاز ’موسکوا‘ کونقصان  بڑا نقصان پہنچا یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین  نے بحیرہ اسود (ریڈ سی ) میں موجود روس کے بحری جنگی جہاز ’موسکوا‘ پر2کروز میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں جہاز کونقصان پہنچا۔ روسی حکام  کی جانب سے نے بحری جنگی جہاز کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی  گئی ہے تاہم نقصان  کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے50افراد ہلاک

سیاسی کشیدگی اور روس یوکرین تنازع معیشت کےلیے خطرہ ہے، وزیر خزانہ

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  یوکرین کے میزائلوں نے جہاز پر لدے اسلحہ کے ذخیرے کو تباہ کردیا جس سے جہاز پر آگ بھڑک اٹھی  اور زوردار دھماکے ہوئے جہاز سے دھویں کے بادل کئی کلو میٹر دور سے دیکھے گئے ۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کو100ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر