ایلون مسک نے 43 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کردی

ایلون مسک ٹوئٹر کے ہر شیئر کو 54.20 امریکی ڈالر کے عوض خریدنے پر تیار ہیں

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک  دنیا کے امیر ترین شخص تو ہیں  ساتھ ہی ان کی کمپنی   ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا اور ایک شیئر کی مالیت 1199 ڈالر ہوگئی،  اتنی دولت کے بعد ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کےلئے بولی لگادی ، کہتے ہیں امید ہے ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے ان کی لگائی گئی بولی کامیاب ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ٹیسلا  کے سربراہ  ایلون مسک نے  مائیکروبلاگنگ  کی بین الاقوامی شہرت یافتہ  ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  اپنے  پیغام   ٹوئٹر کے بورڈ کو پیشکش کی کہ وہ اس کمپنی کے ہر شیئر کو 54.20 امریکی ڈالر کے عوض خریدنے پر تیار ہیں، ساتھ میں انہوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا لنک بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز کے شیئر خرید لیے

ایلون مسک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کیلیے کوشاں

ایلون مسک کی پیشکش پر  ٹوئٹر بورڈ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی باریک بینی سے جائزہ لیں گے، جبکہ انہوں نے ٹیسلا کے مالک  کی اس پیشکش کو غیر منقولہ بھی قرار دیا۔ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کمپنی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد کو مدِ نظررکھتے ہوئے کارروائی کریں گے۔

 انھوں نے کہا، ”ٹوئٹر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر اپنے اندر غیر معمولی امکانات لیے ہوئے ہے اور میں ان امکانات کو استعمال میں لاؤں گا۔‘‘ ایلون مسک نے یہ بات بدھ تیرہ اپریل کو ٹوئٹر کے انتظامی بورڈ کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہی، جس کی تفصیلات اس بورڈ نے آج جمعرات چودہ اپریل کو جاری کر دیں۔

خیال رہے کہ مسک کی جانب سے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب انہوں نے ایک روز قبل ٹوئٹر بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ میں نے ٹوئٹر میں اس لیے سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اس پلیٹ فارم میں دنیا بھر میں آزادی اظہارِ رائے کی صلاحیت ہے، جبکہ میرا ماننا ہے کہ آزادی اظہارِ رائے جمہوریت کے کام کرنے میں سماجی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر