اینگرو پاکستان کی جہاز سے متعلق وضاحت
اینگرو نے چارٹر اور نجی خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن پرنسلی جیٹ کے ذریعے طیارہ استعمال ہونے کی تصدیق کی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کراچی جلسے میں شرکت کیلئے استعمال ہونے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہیں کہ یہ طیارہ اینگروں کارپوریشن کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے باغ جناح میں حکومت مخالف جلسے میں شرکت کیلئے جس پرائیوٹ جہاز میں پہنچنے اس کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ جہاز اینگرو کی ملکیت ہے ۔ عمران خان کو کراچی لانے والے جہاز کی دم پر ‘ایپل’ لفظ نمایاں تھا جس کی وجہ سے کہا کہ عمران خان کے جہاز کے اخراجات اینگروں نے ہی ادا کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی اور اینگرو نے پاتھ وے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام متعارف کرادیا
اینگرو انرجی پاکستان لمیٹڈ انرجی سمپوزیم کی میزبانی کرے گا
With regards to media speculation around Engro’s ownership of the private jet taken by ex-PM Imran Khan for the political gathering in Karachi, we wish to clarify that although the plane is owned by Engro Fertilizers, it was chartered to Princely Jets as a routine practice.(1/2) https://t.co/FPo1frn9Ki
— Engro Corporation (@EngroCorp) April 16, 2022
اینگرو کارپوریشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرپھیلنے والی خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خانجس طیارے میں کراچی پہنچے وہ جہاز اینگرو کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے۔ اینگرو نے چارٹر اور نجی خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن پرنسلی جیٹ کے ذریعے طیارہ استعمال ہونے کی تصدیق کی لیکن اس بات سے صاف انکار کیا کہ انہوں نے عمران خان کے سفری اخراجات اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نجی جہاز رکھنے والے افراد یا اداروں کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ جب وہ اپنا طیارہ استعمال نہ کر رہے ہوں تو اسے دیگر اداروں کے ذریعے کرائے پر دے سکتے ہیں۔ دلچسپ امر ہے کہ اینگرو کی جانب سے اپنے طیارے سے متعلق وضاحت سے بھی کئی افراد مطمئن نہیں ہوئے جیسا کہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے لکھا کہ اینگرو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔