پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور اور کراچی میں بہت بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے ہیں ، اجتماعات سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سینئر قیادت نے خطاب کیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے ، جلسے سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود بتایا کہ پارٹی کو انٹیلی جنس بیورو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منظوری کے بعد لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس سے قبل شفقت محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان سندھ کی تقسیم کا معاہدہ صوبے سے دشمنی ہے، فنکشنل لیگ
وزیراعلیٰ پنجاب ولد وزیر اعظم ،ملک میں موروثی سیاست کا بول بالا
پاکستان تحریک انصاف نے 21 اپریل کو عوامی اجتماع کے انعقاد کی اجازت لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی نے عوامی اجتماع کے لیے ہر سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ زبیر نیازی کو چھ رکنی انتظامی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ محمود الرشید، یاسمین راشد اور طارق حمید بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
یوتھ موبلائزیشن کی ذمہ دار 24 رکنی ٹیم کی سربراہی گلریز اقبال کریں گے، جبکہ پنڈال کی سیکیورٹی کے لیے 19 رکنی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور اور کراچی میں بہت بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے ہیں ، اجتماعات سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سینئر قیادت نے خطاب کیا تھا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میری حکومت کو بین الاقومی سازش کے تحت ختم کیا گیا ۔ میری حکومت کو گرانے کے لیے امریکا اور یورپ نے سازش رچی تھی۔