کاشف عباسی نے محمد زبیر کو بےبس کردیا

جہانگیر ترین ہے کو ن کے جس کی تقریر وزیراعظم  پارلیمنٹ میں بیٹھ کے سنے  پرائم منسٹر کے پاس اتنا وقت نہیں کہ چوروں اور ڈاکوؤ ں کی تقریر سنیں

مسلم لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر  نجی ٹی وی چینل اے آر وائی میں اس وقت تذبذب کا شکار ہوگئے جب میزبان کاشف عباسی نے انھیں  مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ایک پرانی   کال سنائی جو کسی پروگرام  میں بطور مہمان ٹیلی فون پر گفتگو کررہی تھیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل اےآروائی کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ ‘ میں میزبان کاشف عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو اس وقت پریشانی میں مبتلا کردیا جب انھو ں نے  پی ٹی آئی کے  ناراض رکن جہانگیر ترین کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب کی ایک پرانی کال جو کسی پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی تھی چلا دی۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رہنما محمد زبیر اپنی قیادت کے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مریم نواز کی نئی آڈیو کی تصدیق کردی 

گفتگو میں مریم نواز  جہانگیر ترین کے حوالے سے کہہ رہی تھیں کہ جہانگیر ترین ہے کو ن کے جس کی تقریر وزیراعظم  پارلیمنٹ میں بیٹھ کے سنے  پرائم منسٹر کے پاس اتنا وقت نہیں کہ چوروں اور ڈاکوؤ ں کی تقریر سنیں ۔

اتنی ریکارڈنگ چلانے کے بعد میزبان کاشف عباسی نے محمد زیبر سے پوچھا کہ، جی جہانگیر ترین چورڈاکو ہے ، میزبان کے اس سوال پر محمد زبیر گڑبڑاگئے اور کہنے لگے کے ہاں یقینا یہ بات مریم نواز نے کسی خاص سیاق و سباق میں کہی ہوگی آپ  آدھی گفتگو سے معنی کیسے لے سکتے ہیں۔

جواب میں کاشف عباسی نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو پہلے چور اور ڈاکو ہو وہ آپ کی حکومت کے ساتھ اتحاد کرلے تو بھی تو چور ہی ہوگا  اس پر محمد زبیر مسکرا کر رہ گئے اور کوئی جواب نہ دے سکے ۔

متعلقہ تحاریر