حارث رؤف نے کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈیبیو میں چھ وکٹیں حاصل کرلیں

نوجوان تیز گیند باز نے پہلی اننگز میں 81 دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں 96 رنز پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنے ڈیبیو میچ میں چھ وکٹیں حاصل کر کے اپنے کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کا شاندار آغاز کردیا ہے۔

تیز گیند باز حارث رؤف نے دونوں اننگز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو گلوسٹر شائر کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بیٹا انتقال کرگیا

شاہد آفریدی کا پاک فوج کو خراج تحسین

نوجوان تیز گیند باز نے پہلی اننگز میں 81 دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں 96 رنز پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے بھی میچ میں حصہ لیا تھا، تاہم وہ میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ اس نے پہلی اننگز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں 63 رنز کے عوض صرف ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ظفر گوہر گیند بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے ، لیکن انہوں نے حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 40 رنز کی ٹھوس اننگز کھیلی۔

حارث رؤف نے فل لینتھ بال پر ظفر گوہر کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ایڈم لیتھ نے سکینڈ سلپ میں شاندار کیچ لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر