زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے
قومی اسمبلی میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما قاسم سوری کے مستعفیٰ ہونے کے سبب قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہو گئی تھی جس پر مقررہ وقت کے دوران صرف جمیعت علماء اسلام ف کے زاہد اکرم درانی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ادھورا الیکشن کمیشن،فیصلوں پر سوالیہ نشان اور حکومت کا امتحان
اس طرح زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ زاہد اکرم درانی نے آج بطور ڈپٹی اسپیکر عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔