ڈپٹی اسپیکر زاہد اکبر درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بلامقابلہ منتخب ہونے والے ڈپٹی اسپیکر سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا۔

قومی اسمبلی کے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر زاہد اکبر درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر زاہد اکبر درانی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انہیں گلے لگایا اور مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما قاسم سوری کے مستعفیٰ ہونے کے سبب قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہو گئی تھی جس پر مقررہ وقت کے دوران صرف جمیعت علماء اسلام ف کے زاہد اکرم درانی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ادھورا الیکشن کمیشن،فیصلوں پر سوالیہ نشان اور حکومت کا امتحان

اس طرح گزشتہ روز زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔ زاہد اکرم درانی نے آج بطور ڈپٹی اسپیکر عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

حلف اٹھانے کے بعد قومی اسملبی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکبر درانی کا کہنا تھا مجھے جو عہدہ ملا ہے اسے آئین اور قانون کے مطابق چلاؤں گا ۔ اس کرسی پر مجھ سے پہلے جو شخص تھا اس نے آئین و قانون کو پامال کیا ، میں اس کرسی کی عزت کو بحال کروں گا۔

زائد اکبر درانی کا کہنا تھا ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی جنگ لڑی ہے۔ ہمارے خاندان کے کئی افراد مختلف عوامی عہدوں پر فائز رہے ہیں ، عوامی خدمت ہمارا شیوا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر