مجھے عہدے کا حلف لینے دیا جائے، حمزہ شہباز کی درخواست پر عدالت کا نوٹس

صوبہ وزیر اعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے حلف نہ لینا آئین  کی کھلی خلاف ورزی ہے

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب کا حلف نہ لینے کیخلاف حمزہ شہبازکی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو  نوٹس جاری  کر دیا ،  گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی تو حمزہ شہباز  کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبہ وزیر اعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے حلف نہ لینا آئین  کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کے حلف کا تنازعہ: چیف سیکرٹری پنجاب کا گورنر کا حکم ماننے سے انکار

وزارت اعلیٰ کی حلف برداری کا معاملہ ، حمزہ شہباز نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

حمزہ  کے وکیل نے استدعا کہ کہ  درخواست پر آج ایک بجے  دوبارہ سماعت کر لی جاٸے  جس کو عدالت نے مسترد کردیا اور کہا کہ 10 دن آپ گھر بیٹھے رہتے ہیں اور آ کر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت کہے کہ  سسٹم چلنے دیں تو آپ سسٹم نہیں چلنے دیتے۔ عدالتی سسٹم کو چلنے دیں، کل آ جائیں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر