وزیراعظم کا قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان

شہباز شریف نے عید کی آمد کے موقع پر پاکستان بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

یتیم بچوں کی فلاح و بہبود ہی انسانیت کی معراج ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پیغام کا ذریعہ ایک ، تین صحافیوں نے سوچے سمجھے بغیر ٹوئٹر پر داغ دیا

اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کے لیے پولیس کے سینئر افسران شامل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کرلیں ان کو معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہرممکن سرپرستی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے  بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے قیدیوں کے کھانے پینے اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی تاکید کی۔

 مزید برآں وزیراعظم نے قیدیوں کی ہنر سازی کے لیے بھی دستیاب ذرائع کو موثر طور پر استعمال میں لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ قیدی اپنی سزا کا دورانیہ مثبت انداز میں پورا کر سکیں اور اپنے آپ کو سزا کے بعد معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرسکیں۔

متعلقہ تحاریر