اداکارہ مہوش حیات کی بڑی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد
آپ وہ ہیں کہ جس کی انگلی پکڑ کر آنکھیں بند کرکے میں زندگی کی کسی بھی راہ پر چلنے کو تیار ہوں
اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بڑی بہن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتےہوئے کہا ہے کہ آپ میری بڑی بہن ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے قابل اعتماد دوست بھی ہیں، آپ نے میری زندگی کو کامیاب اور حسین بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے میں اس کے لئے شکرگزار ہوں۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیاب نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بڑی بہن کی سالگرہ پر انھیں جذباتی انداز میں مبارکباد دی ، اپنی بہن افشین حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ آپ میری بہن ہونے کے ساتھ ساتھ میری سب سے قابل اعتماد دوست ہیں اور ایک بہترین سرپرست ہیں ، آپ وہ ہیں کہ جس کی انگلی پکڑ کر آنکھیں بند کرکے میں زندگی کی کسی بھی راہ پر چلنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں
مہوش حیات نے کائنات کو کال ملا دی، جواب نا ملا
View this post on Instagram
انھوں نے لکھا کہ میں آپ کے نقش و قدم پر چل کر کو شش کروں گی کہ اپنی کامیابیوں سے ایسا بنوں کے آپ کو فخر ہو، اداکارہ نے لکھا کہ آپ ہیں جس نے مجھے ناقابل تسخیر بنایا میری کمزوریوں کو دور مجھے مسائل سے محفوظ بنایا ۔ آپ نے میری زندگی کو کامیاب اور حسین بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے میں اس کے لئے شکرگزار ہوں ۔ میری پیاری بہن کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔
واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی اپنی بہن سے کافی دوستی ہے اور وہ اس حوالے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ ویڈیوز شیئرکرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں مہوش نے انسٹا پراپنی بڑی بہن افیشن حیات کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیں جس میں دونوں پُرلطف اندازمیں یہ بتا رہی ہیں کہ گھرمیں بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاو کرتے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے فالوورز کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پلیز اسے گھر پر مت آزمائیں۔
View this post on Instagram