کراچی میں ڈاکو بے لگام، ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کمسن بچہ جاں بحق
فائرنگ کے تبادلے میں قریب گھر میں موجود 9 سالہ بچہ عبید گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی میں ایک بار پر ڈاکو راج شروع ہوگیا ہے، عید قریب آتے ہیں دن دہاڑے ڈاکوؤں کی کارروائیاں شروع ہوگئیں ہیں نیو کراچی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ای ذیشان بیکری کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ایک شہری سے لوٹ مار شروع کی اس دوران شہری نے مبینہ طورپر ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں قریب گھر میں موجود 9 سالہ بچہ عبید گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
شرجیل انعام میمن کا ملیر پریس کلب کے باہر فائرنگ کا نوٹس
کمالیہ:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
ایس ایچ او نیو کراچی شاہد تاج کاکہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ کر بچے کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ۔ شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے اس کا ساتھی اپنے ہمراہ لیجانے میں کامیاب ہوگیا دوسری جانب جس شہری نے فائرنگ کی تھی وہ بھی منظر عام سے غائب ہے اور پولیس اسے بھی تلاش کر رہی ہے ۔