عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا دباؤ، مریم نواز آج سے لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گی
مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقوں کا دورہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کررہی ہو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت مخالف طاقتور پاورشو نے اپوزیشن کو احساس دلادیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنی گرفت صورتحال پر مضبوط نہیں کی تو سیاسی بازی غیر یقینی کو مزید نازک دورمیں لے جاسکتی ہے۔
حالات کی سنگینی کاادراک ہوتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقوں کا دورہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کررہی ہوں ۔اس دوران کارکنوں سے ملاقات بھی کروں گی۔
عید کے بعد جلسوں کا شیڈیول تیار ہے۔ انشاءاللّہ۔ https://t.co/rMeCDjVjVO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 25, 2022
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست ، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
مریم نواز سے ٹک ٹاکرز کی ملاقات ، ن لیگ کو سوشل میڈیا کی اہمیت کا احساس ہوگیا
* NA 128 https://t.co/3rH1VQZl9b
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 25, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج شام حلقہ این اے 127 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان ہوں گی، عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر آج سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کروں گی۔