عمرہ ادائیگی موخر: مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ جانا چاہتی ہے اس لیے ان کی درخواست قبول کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک سیاست کے گرداب میں ، دشمن نے تاک تاک کے نشانے لگانے شروع کردیے

میرے گھر جاسوسی کے آلات نصب کیے گئے ہیں، شیریں مزاری

درخواست کے بعد تین ڈویژن بنچز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔ تاہم گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ تشکیل دیا تھا۔

آج جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کے روبرو درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کے روبرو بتایا کہ میری موکلہ مریم نواز اپنی درخواست واپس لینا چاہتی ہیں۔ اس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔

نیب کی جانب سے اس درخواست کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں موقف جمع کرادیا تھا ، درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے نیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ، اس لیے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست مسترد کی جائے۔

متعلقہ تحاریر