الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کے پشاور میں خطاب کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے سابق وزیراعظم عمران خان ، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا نوٹس لیتےہوئے پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پیمرا کی طرف سے موصول ہونے والی ریکارڈنگ کا بغور جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ تحاریر