جرمن فٹبالر انتہاپسند مودی حکومت کے خلاف، مسلمانوں کے حق میں بول پڑے
’لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں
دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جرمنی کے اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ’دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘۔
جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں مغل شہنشاہ شاہجہاں کی تعمیر کردہ مسجد جہاں نما جو جامع مسجد دہلی کے نام سے مشہور ہے، کی تصویر شیئر کی، تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں‘۔انھوں نے مزید لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘؟۔
یہ بھی پڑھیے
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری بھارتی مسلمانوں کے حق میں بول پڑے
بھارت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کو تشویش
Praying during the holy night of Lailat al-Qadr for the safety and well-being of our Muslim brothers and sisters in India🤲🏼🇮🇳🕌Let’s spread awareness to this shameful situation! What is happening to the human rights in the so-called largest democracy in the world?#BreakTheSilence pic.twitter.com/pkS7o1cHV5
— Mesut Özil (@MesutOzil1088) April 27, 2022
اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔