نعرے بازی کا واقعہ مسجد نبویﷺ سے باہر پیش آیا،نوجوان کی وضاحت
ناخوشگوار واقعہ مسجد اور مارکیٹ کے درمیان واقع صحن میں پیش آیا، مسجد کے اندر جوتے اور گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔وڈیو پیغام
پاکستانی نوجوان نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی وزرا کیخلاف نعرے بازی کے واقعات مسجد نبوی سے باہر پیش آئے ہیں۔
مسجد نبویﷺ میں گزشتہ رات وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پاکستانی نوجوان نے ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کارکن مسجد نبویﷺ کے آداب بھلابیٹھے،حکومتی وزرا کیخلاف نعرے
پی ٹی آئی کارکن مسجد نبویﷺ کے آداب بھلابیٹھے،حکومتی وزرا کیخلاف نعرے
نوجوان کا کہنا ہے کہ حکومت وزرا کیخلاف نعرے لگانے کے واقعات مسجد نبوی ﷺ او ر اس سے متصل مارکیٹ کے درمیان واقع صحن میں پیش آیا ہے۔ نوجوان ن دعویٰ کیا ہے کہ جس حصے میں واقعہ پیش آیا ہے وہ مسجد نبویﷺ کی حدود میں شامل نہیں ہے، مسجد کی حدود میں چپلیں پہننے کی اجازت نہیں ہے جبکہ جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں لوگ چپل پہنچ کر گھوم رہے تھے۔
نوجوان نے بتایا کہ یہ صحن مسجد نبویﷺ اور مارکیٹ کے درمیان واقع ہے، جہاں گاڑیاں بھی چلتی ہیں اور مرد وں اور خواتین ایک ساتھ بیٹھ بھی جاتے ہیں جبکہ مسجد میں خواتین اور مردوں کے اختلاط اور گاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ مسجد کے اندر پاکستانی سیاستدانو ں کو کسی نے روکانہ کوئی نعرہ لگایا۔فتوے دینے والے پہلے حقائق جان لیں۔