ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کے لیے پانچ نام وزیراعظم کو بھیج دیے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سندھ کی گورنرشپ کے لیے 5 ناموں کا بھیجا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی ٹوپی وزیراعظم کے سر پر ڈال دی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے گورنر سندھ کے لیے پانچ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیئے ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے سندھ کے گورنر کے عہدے کے لیے مرکز میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم – پی سے نام مانگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا پنجاب کے 6 بڑوں شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم (پی) نے گورنر سندھ کے لیے سابق میئر کراچی وسیم اختر ، پارٹی کے سینئر رہنما عامر خان، نسرین جلیل، کشور زہرہ اور عامر چشتی کے نام تجویز کیے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نام رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وزیر اعظم شہباز کو بھیجے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

سابق گورنر عمران اسماعیل نے نے 11 اپریل کو شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے فوری بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نئی تقرری تک سندھ کے قائم مقام گورنر رہیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے 5 نام گورنرشپ کے لیے وزیراعظم کو بھیجے ہیں ، یعنی انہوں نے اپنی ٹوپی شہباز شریف کے سر پر رکھ دی ہے، حیرانگی کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ، اس کا مطلب صاف ہے کہ پارٹی کے اندر اختلاف موجود ہے اور ایک دوسرے کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔

متعلقہ تحاریر