اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اپریل 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی کی عید الفطر پر جاری کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی عمر رسیدہ اور تازہ ترین شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی ایک کلاسیکل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

منظر صہبائی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منظر صہبائی دلکش انداز میں پیتل کی کٹوری میں کھجوریں پیش کرتے ہوئے ثمینہ احمد کو عید کی مبارک باد دے رہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اداکار بھی عید کی خوشیوں میں شریک، عید مبارک کے پیغامات

امریکا کی عید میں مزہ نہیں، متھیرا کو پاکستان یاد آنے لگا

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں اور دیگر فنکاروں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

منظر صہبائی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں نئے نویلے جوڑے نے پاکستان معروف بریڈ ماریہ بی کے ملبوسات زیب تن کررکھے ہیں۔

سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد نے ڈارک میرون کلر قمیض لہنگے ساتھ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر خوبصورت کڑھائی نےچار چاند لگا دیئے ہیں جبکہ منظر صہبائی نے ڈارک بلیکش براؤن کلر کا کڑتا سفید پاجامے کے ساتھ پہن رکھا ہے۔

ہانیہ بنت علی نے تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کتنی خالص ہے ماشاءاللہ۔”

سحر ثمنہ نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ ” خوبصورت جوڑا ماشاء اللہ.. کیپشن کی ضرورت نہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور نظر بد سے بچائے.. انڈیا سے محبت کے ساتھ۔”

انعم جواد ریاض نے لکھا ہے کہ "ماشاء اللہ ، کبھی نظر نہ لگے آپ دونوں کے پیار کو۔”

واضح رہے کہ سینئر اداکار منظر صہبائی اور سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد نے اپریل 2020 میں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے ڈرامہ سیریل "الف” میں عبدالعلیٰ کے کردار سے شہرت پائی تھی ۔

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد 11 فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں ، ان کی پہلی شادی فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی جن کا انتقال 1993 میں ہوا تھا۔

ثمینہ احمد کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے جڑے تقریباً 50 برس ہوگئے ہیں وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ٹی وی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں ثمینہ احمد کی شوبز کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی مل چکا ہے ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر