اداکارہ انوشے عباسی ، امبر ہیرڈ کی حمایت میں بول پڑیں
جونی ڈیپ پر ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے نشے کی حالت میں تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے، جونی نے کہا کہ انہوں نے کسی عورت کو نہیں مارا۔
ان دنوں ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کے درمیان قانونی جنگ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، تاہم اس قانونی جنگ میں پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ انوشے عباسی نے اپنا ووٹ امبر ہیرڈ کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ انوشے عباسی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ "غیر متعلقہ کیپشن ۔۔۔ غیر متعلقہ ہیش ٹیگ ۔۔۔ غیر متعلقہ زندگی۔۔۔”
یہ بھی پڑھیے
صنف آہن کی آخری قسط سینما گھروں پر نہیں لگی وجہ کیا بنی؟
عامر لیاقت اپنی اہلیہ سے متعلق افسوسناک حقائق سامنے لے آئے
انوشے عباسی کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے یاسر علی خان نے لکھا ہے کہ "کیا واقعی ؟؟؟ ٹیم امبر ؟؟؟ ہم اس پر بات کرسکتے ہیں!!!۔”
View this post on Instagram
ارسلان احمد نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "یہ واقعی بہترین ہے۔”
واضح رہے کہ امبر ہیرڈ نے واشنگٹن پوسٹ میں 2018 میں ایک کالم لکھا اور کہا کہ میں گھریلو تشدد کی نمائندگی کرنے والی عوامی شخصیت بن گئی ہوں۔
اس کالم میں جونی ڈیپ کا نام نہیں لکھا تھا لیکن اُن کے وکلا کا خیال تھا کہ یہ بلاواسطہ جونی ڈیپ پر الزام لگایا گیا ہے۔
ریاست ورجینیا کے شہر فیئرفیکس کاؤنٹی میں ٹرائل جاری ہے جسے مکمل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
جونی ڈیپ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے امبر سے بحث ضرور کی ہے لیکن کبھی بھی مارا نہیں، نا ہی زندگی میں کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے۔
اداکار جونی ڈیپ نے امبر ہیرڈ پر 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
اس کے جواب میں امبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔
قبل ازیں عدالت میں امبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بےخبر سو رہے ہیں۔
امبر نے الزام لگایا کہ جونی اتنا زیادہ نشہ کرتے تھے کہ ان کے ہاتھ میں آئس کریم تھی اور وہ صوفے پر نڈھال ہو کر سو گئے، اور ساری آئس کریم پگھل کر کپڑوں پر پھیل گئی۔
جونی نے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ 17 گھنٹے کام کرنے کے بعد واپس آئے تھے اور صوفے پر بیٹھے ہی سوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئس کریم امبر ہیرڈ نے بعد میں ان کے ہاتھ میں رکھ کر تصویر کھینچی ہوگی۔
امبر کی عدالت میں پیش کردہ تصاویر میں جونی ڈیپ کی منشیات کی تھیلیوں اور گولیوں کی بھی تصاویر شامل ہیں۔
جونی ڈیپ نے عدالت میں کہا کہ وہ اچھی اور پرسکون نیند کیلیے قانونی طور پر منظور شدہ نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پاکستانی اداکارہ عشنا شاہ نے جونی ڈیپ کے حق میں بولتے ہوئے امبر ہیرڈ کی تحریر کو خودپرستی قرار دیا تھا۔
Narc abuse is such an ugly thing. Leaves trauma for a very long time.
Screw Amber Heard.— Ushna Shah (@ushnashah) April 22, 2022
عشنا شاہ نے امبر ہیرڈ پر شدید تنقید کی جن کی خودپرستی کی وجہ سے جونی ڈیپ مشکلات میں گھر گئے ہیں۔