مداح فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ دیکھنے کے لیے پیسے جمع کرنے لگے
ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے جانے مانے میزبان فہد مصطفیٰ کی نئی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ پر ریلیز کی جارہی ہے۔
فلم کی ریلیز سے قبل فہد مصطفیٰ کے ایک بہت بڑے فین نعیم عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سر ابھی سے پیسے جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں، آپ کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ دیکھنے کے لیے ، عید الاضحیٰ تک 1000 روپے جمع ہو جائیں گے۔”
یہ بھی پڑھیے
دنانیر مبین نے ایک ہی دن تمام نئی پاکستانی فلمیں دیکھ لیں
کیا دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آمد ہے؟
مداح کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے لکھا ہے "واہ”۔
Wah ♥️ https://t.co/B1vdLjeRuc
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 10, 2022
فلم میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، فہد مصطفیٰ فلم انسپیکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ آرہی ہے۔
گذشتہ دنوں فلم کا 45 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا ، فلم میں ایکشن سمیت محبت کی چاشنی بھرپور انداز میں بھری ہوئی ہے ، فلم ایکشن سے بھرپور فلمیں دیکھنے والے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔ یوٹیوب پر جاری ہونے والے ٹیزر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ٹیزر میں اداکارہ ماہرہ خان کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے تاہم لگتا ہے کہ ان کا فلم میں کردار جاندار ہوگا۔
فلم کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں۔
نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی جوڑی اس سے قبل "لوڈ ویڈنگ” اور "ایکٹر ان لاء” جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔