پشاور میں 3 دن میں مرغی کا گوشت 75 روپے فی کلو مہنگا

مرغی کی قیمت 300روپے سے تجاوز کرگئی، ماہرین نے مرغیوں میں پھیلنے والی بیماریوں، پیداوار میں کمی اور کرایوں میں اضافے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور میں مرغی کا گوشت 3دن میں  75 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 300 کاہندسہ عبور کرگئی۔

ماہرین نے مرغیوں میں پھیلنے والی بیماریوں، پیداوار میں کمی اور کرایوں میں اضافے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں آٹا، کراچی میں مرغی مہنگی

50 سال میں مرغی کی جسامت میں 364 فیصد اضافہ، امریکی تحقیق

پولٹری صنعت سے وابستہ ڈیلرز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 95 فیصد برائلر مرغی پنجاب سے  آتی ہے،  راستے میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہ کرایوں میں خودساختہ اضافے کے باعث ریٹ میں اضافہ ہوجاتا ہے

دوسری جانب ماہرین کے مطابق پنجاب میں اس وقت گندم کی فصل کی کٹائی جاری ہے  جس کی وجہ سے فضا میں کثافت کی وجہ سے پولٹری فارمز میں مرغیاں  مختلف بیماریوں کا شکار ہورہی ہیں۔ایک وجہ پیداوار کی کمی کی وجہ سے بھی ریٹ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر