سیالکوٹ میں بھینس کو گولی مارنے والا جنونی ٹک ٹاکر گرفتار
گاؤں باقر پور کے رہائشی محمد امتیاز نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے کیلئے گولی مار کر اپنی پالتو بھینس کی جان لی اور وڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی
سیالکوٹ میں جنونی ٹک ٹاکر نے وڈیو بنانے کے جنون میں پالتو بھینس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سیالکوٹ کے علاقے تھانہ موترہ کے گاؤں باقر پور کے رہائشی محمد امتیاز نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے کیلئے گولی مار کر اپنی پالتو بھینس کی جان لی اور وڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی.
یہ بھی پڑھیے
3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کو نوشہرہ پولیس نے گرفتار کر لیا
قصور پولیس کی بروقت کارروائی ، 6 سالہ بچی کا قاتل گرفتار
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا اور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔
ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹر اظہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امتیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور کا پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔
سیالکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاک کے جنون میں پالتو بھینس کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ظالم شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنی پالتو بھینس کو گولی مار کر ہلاک کیا اور ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی تھی۔@DpoSialkot https://t.co/8lZWoQBFHE pic.twitter.com/NCtMq7R29P
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 12, 2022
ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس سوشل میڈیا پر غیر قانونی رحجانات کی حوصلہ شکنی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔