کرکٹر کرن امتیاز کی  دلہن بن کربیٹ تھامنے کی تصویر وائرل

خاتون کرکٹر کی تصویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے، شوہر کو لائف انشورنس کرانے اور ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیدیا

پاکستانی کرکٹر کرن امتیاز کے سر سے  کرکٹ کا جنون شادی کے دن بھی نہیں اترا۔قومی ٹیم کی بلے باز نے دلہن بننے کے بعد  کرکٹ بیٹ تھام کر فوٹو شوٹ کروایا۔

خاتون کرکٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں تیسری سنچری جڑ دی

فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے

خاتون بلے باز کی تصویر دیکھ کر صارفین نے ان  کے شوہر  کی سلامتی کی دعائیں مانگنا شروع کردیں اور انہیں لائف انشورنس کرانے کا مشورہ دیدیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ خیر کرے آپ کے شوہر کو لائف انشورنس لازمی کروانی چاہیے۔

بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا نے  لکھا کہ  اب یہ کس کے استقبال کا انتطار کررہی ہیں۔ڈاکٹر علی اشعر گل نے لکھا کہ ان کے شوہر کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور ہیلمٹ پہننا چاہیے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ویسے یہ تصویر دیکھ کر دلہا دل ہی دل میں ڈر گیا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر