وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی جانب سے کامیاب پاکستان کو سراہنے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف کرنے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے پاکستان کے کامیاب اور جدید پروگرام کو سراہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا ہے کہ "مفتاح صاحب ، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے جدید کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا۔ زبردست پی ٹی آئی۔”
یہ بھی پڑھیے
قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر تحریری حکم نامہ جاری
کیا سینئر صحافی فہد حسین کا وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے کا فیصلہ درست ہے؟
شوکت ترین نے مزید لکھا ہے کہ "مارچ میں 7.5 بلین روپے کے قرضے جاری کیے تھے اور آنے والے مہینوں میں اس میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اب آپ صحیح کام کریں اور پاکستان کے غریب عوام کے لیے اس کا ساتھ دیں۔”
Miftah Mian, I am glad you appreciated our innovative Kamyab Pakistan program.BRAVO PTI.Did loaning of Rs 7.5bn in march and planned to increase it over the coming months. Now, do the right thing and support it for the poor people of Pakistan.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) May 14, 2022
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جدید پروگرام پاکستان سے غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام جیسی اسکیموں کو جاری رہنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت غربت میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے ، اور یہی وزیراعظم شہباز شریف کا وژن بھی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے دور اقتدار میں اس پروگرام کے تحت غریب طبقے کو بلاسود قرضے فراہم کررہی تھی ، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ماہانہ دو ارب روپے تقسیم کئے جا رہے تھے۔ اخوت اور این آر ایس پی 71 ہزار 500 خاندانوں میں 11.2 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔