ایف اے کپ کا فائنل ، لیور پول کے ہاتھوں چیلسی کو شکست
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں تھیں جبکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مقابلہ 6-5 پر اختتام پذیر ہوا۔
برطانیہ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں اضافی کے وقت بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیور پول نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چیلسی کو 6-5 سے شکست دے کر ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
چیلسی کے میسن ماؤنٹ کی کک کو سرخ شرٹس کے گول کیپر کیپر ایلیسن بیکر ناکام بنا دیا جس کے بعد لیورپول کے کونسٹنٹینوس سمیکاس نے فاتح اسپاٹ کِک اسکور کی۔
یہ بھی پڑھیے
اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک، کرکٹ آسٹریلیا کو چند ماہ میں دوسرا بڑا نقصان
ریڈ شرٹس نے لیگ کپ کا فائنل جیتنے صرف 76 دن بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ ویمبلےاسٹیڈیم کے شائقین نے دو ٹیموں کے درمیان ایک زبردست کھیل کا مشاہدہ کیا۔
اب لیورپول کے پاس آٹھواں ایف اے کپ ہے جسے جیتنے کے لیے وہ 16 سال انتظار کر رہا تھا۔
فروری میں لیگ کپ کے فائنل کی طرح یہ کھیل بھی سخت تناؤ کا شکار رہا اور 90 منٹ کا کھیل کسی بھی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہا اسی اضافی وقت بھی بغیر فیصلے کےاختتام پذیر ہو گیا۔
چیلسی کے دفاعی کھلاڑی سیزر ایزپیلیکوٹا اور مڈفیلڈر میسن ماؤنٹ نے اپنے پنالٹیز کو کھو دیا۔
میچ کے دوران لیور پول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح گرنے کی وجہ سے کمر درد کا شکار ہو گئےاور میچ سےبھی باہر ہو گئے ، جس سے لیور پول کا مورال ایک وقت میں کافی متاثر ہوا۔
لیورپول کو پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر کے کھونے کا افسوس تو ضرور تھا مگر چیلسی نے اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع گنوا دیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ریڈز کےگول کیپر نے چیلسی کے مڈفیلڈر میسن میسن کے پنالٹی کو ناکام بنا دیا ، اس سے پہلے کونسٹنٹینوس سمیکاس نے کلب کے لیے اپنے پہلے گول سے جیت حاصل کی۔
لیورپول کے گول کیپر ایلیسن کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ "یہ ذہنی تناؤ کی جنگ تھی ، اضافی وقت میں جانا اور اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا۔”
لیورپول کے گول کیپر ایلیسن نے مزید کہا ہے کہ یہ جیت ہمیں پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جانے کے لیے اور بھی زیادہ اعتماد دے گی۔ یہ ایک شاندار لمحہ ہے اور اب ہمیں صرف اس سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔”