اظہر علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ناقابل شکست ڈبل سنچری بنا ڈالی

اظہر علی نے 328 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز اظہر علی اور جیک ہینس نے لیسٹر شائر کے خلاف ریکارڈ شراکت داری کرتے ہوئے  تیسری وکٹ کے لیے 281 رنز بنائے – 1934 میں والٹرز اور گبنز نے 278 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

جمعہ کے روز پاکستان کے اسٹار بلے اظہر علی نے لیسٹر شائر کے خلاف انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی اور وورسٹر شائر کو ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے میں مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہائی پرفارمنس سینٹر کے غلط استعمال پر پی سی بی کی بابر اعظم کو تنبیہ

کشمیر پریمیئر لیگ کی ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت

اظہر علی اور انگلینڈ کے سابق انڈر 19 انٹرنیشنل جیک ہینس نے تیسری وکٹ کے لیے 281 رنز بنائے ، جوکہ لیسٹر شائر کے خلاف ایک ریکارڈ ساز شراکت داری ہے ، دونوں کے شراکت داری نے 1934 میں سیرل والٹرز اور ہیرالڈ گبنس کے 278 رنز کو ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ووٹر شائر نے تین وکٹوں کے نقصان پر 456 رنز بنا لیے ہیں اور اس مخالف ٹیم کے خلاف 308 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

جیک ہینس 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم اظہر علی نے دن کے آخری اوور میں ریحان احمد کی گیند پر چار رنز بنا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

اظہر علی نے 328 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف کامیاب ٹیسٹ سیریز کے بعد ووسٹر شائر کی طرف انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے نیو روڈ پہنچے تھے۔ انہوں نے راولپنڈی میں 11 گھنٹے پر محیط طویل اننگز کھیل کر 185 رنز اسکور کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر