امریکی سفارت خانے نے ڈاکٹر حنا کو ہیلتھ کیئر ہیرو قرار دے دیا

پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں ہوتا ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو طب کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر امریکی سفارت خانے نے انہیں ہیلتھ کیئر ہیرو قرار دے دیا ہے۔

پاکستانی خواتین جس میدان میں بھی قدم رکھتی ہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ہی لیتی ہیں۔ ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار بھی ایسی ہی باصلاحیت خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے دن رات سخت محنت سے دنیا میں نام کمایا ہے۔ ڈاکٹر حنا چوہدری کارڈیا لوجسٹ ہونے کے علاوہ ایک بہترین محقق بھی ہیں۔

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا جس میں ڈاکٹر حنا کی شعبہ طب میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ہیلتھ کیئر ہیرو قرار دیا۔

#HealthcareHero #Spotlight

Renowned as a “Cardiac Magician,” Dr. Hina Chaudhary, a #Pakistani_American 🇵🇰🇺🇸…

Posted by U.S. Embassy Pakistan on Friday, 5 February 2021

ڈاکٹر حنا چوہدری نے دل کے مریضوں کے پٹھوں کی نشونما کے حوالے سے ایک جدید طریقہ کار متعارف کرایا ہے جسے اب مختلف مریضوں پر آزمایا جارہا ہے۔ متعدد کیسز میں یہ طریقہ کار مفید ثابت ہورہا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں 91 فیصد موثر روسی ویکسین کی منظوری

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں ہوتا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سائنسی میدان میں خدمات انجام دینے والی تمام امریکی مسلمان خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر